حیدرآباد۔15اگسٹ(اعتماد نیوز) چھتیس گرھ ریاست میں مسلسل بارش کی وجہ سے
کئی گھر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کئی پہاڑوں کے ٹکڑے گرنے
کی وجہ سے 14افراد ہلاک ہوگئے۔ اس ریاستی انتظامیہ کے
مطابق 250افراد مقیم
ایک موضع بائرا گرھ میں تباہ کن بارش کی وجہ سے اس موضع سے آمد و رفت کے
ذرائع منقطع ہوچکے ہیں۔ کل رات سے بارش کے آغاز کے بعد تاحال بھی بارش
جاری ہے۔ جسکی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوچکی ہیں۔